صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 15 ستمبر 2024 

کیٹگری کے خطرناک اشتہاری مفرور ملزم کو گرفتار

علی جان لاہور | جمعہ جون 2023 


ریورائن پوسٹ کے ہیڈ کانسٹیبل ملک ذوالفقار واڈو نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسران بالا کی ہدایت کے مطابق دوران چیکنگ بذریعہE پولیس ایپ  اشتہاری ملزم رحیم بخش عرف ڈھولا کو گرفتار کیا جو کہ عرصہ دراز سے تھانہ شہرسلطان کو مطلوب تھا اشتہاری ملزم چوری، ڈکیتی اور راہزنی جیسے ڈھیروں سنگین جرائم میں ملوث تھا، انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسران اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رہے گی، علاقے میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے عوام کو بھی پولیس کا ساتھ دینا چائیے اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرنی چائیے جرائم پیشہ عناصر خواہ کتنے چلاک اور باثر کیوں نہ ہوں ان کو ہر حال میں قانون کے کہٹرے میں لایا جائے گا, قانون کی بالادستی کے لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش جاری رکھوں گا ریورائن پوسٹ مڈ والہ کی حدود میں جرائم کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات کرلیے گئے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔