کیا آپ کسی دکان، کاروبار، کتاب یا گاڑی کو فروخت کرناچاہتے ہیں؟
کیا آپ کسی ادارے، سکول، کمپنی یا مصنوعات کی تشہیر کرنا چاہتے ہیں؟
کیا آپ کسی خاص مضمون یا پوسٹ کو وسیع پیمانے پر لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں؟
کیا آپ کسی سیاستدان، دوست یا کاروباری حضرات کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں؟
کیا آپ کسی حکومتی ادارے یا متعلقہ ذمہ داروں سے کوئی اپیل کرنا چاہتے ہیں؟
تو
انتہائی کم معاوضے پر اکثریت ڈاٹ کام پر اشتہار دیجئے اور ہزاروں، لاکھوں لوگوں تک اپنا پیغام پہنچائیں۔
مزید معلومات کے لئے اکثریت کے مقامی دفاتر یا براہ راست مرکزی دفتر سے رابطہ کریں۔
اکثریت کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو آپکی خدمت کر کے خوشی ہو گی۔
اکثریت ڈاٹ کام ایک بین الاقوامی نیوز ویب سائیٹ ہے۔ادارہ نے اشتہارات کے لئے باقاعدہ ایک جگہ مخصوص رکھی ہوئی ہے تاکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے قارئین اور سامعین کرام اس سے مستفید ہو سکیں۔ اکثریت ڈاٹ کام پر اشتہارات شائع کرنے کے لئے جو شرائط مرتب کی گئی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
1) تمام اشتہارات نیک نیتی سے شائع کئے جاتے ہیں تاہم تکنیکی یا مواصلاتی خرابی کے باعث کسی بھی غلطی کا ادارہ ذمہ دار نہیں ہو گا۔انتظامیہ کسی اشتہار کے غیر حقیقی ہونے سے متعلق کوئی ذمہ داری نہیں لیتی۔
2) تمام اشتہارات روزانہ، ہفتہ، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بک کرائے جا سکتے ہیں۔
3) اوور رائیٹنگ اور مشکوک الفاظ والے مسودے کے غلط ہونے کی شکایت قابل قبول نہ ہو گی۔
4) ایڈورٹائزنگ ایجنسیاں تام اشتہارات کی ڈیزائینگ کی خود ذمہ دار ہو گی۔
5) غلط اشتہار شائع ہونے کی صورت میں تین دن کے اندر اندر تحریری شکایت درج کرنا ضروری ہے ورنہ ادارہ ذمہ دار نہ ہو گا۔
6) تمام اشتہارات کی بکنگ ایڈوانس ادائیگی یا پوسٹ ڈیٹیڈ چیک کے ذریعے ہو گی۔
7) تمام کاروباری لین دین پاکستانی کرنسی یا امریکن ڈالرز کے ذریعے کی جائے گی۔
8) اشتہارات کے سائز میں تبدیلی نہیں ہو گی اور اشتہارات کی زبان سنجیدہ اور کاروباری ہو گی۔
9) اگر کسی وجہ سے کوئی اشتہار شائع ہونے سے رہ گیا تو ادارہ اس کو دوسرے دن شائع کرنے کا مجاز ہو گا۔
10) ادارہ کسی بھی اشتہار کو روکنے کا مجاز ہو گا۔ مشتہرین سے پیشگی اجازت لینے کا پابند نہیں ہو گا۔
11) تمام اشتہارات براہ راست ہیڈآفس، ای میل یا دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہمارے نامہ نگاروں کے ذریعے بک کرائے جا سکتے ہیں۔