صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 15 ستمبر 2024 

اسلام آباد میں ٹینکر مافیا کا راج، شہری مہنگا پانی خریدنے پر مجبور

خصوصی نامہ نگار | منگل 23 مئی 2023 

اسلام آباد: اسلام آباد میں ٹینکر مافیا کا راج، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا۔
تفصیلات کے مطابق، گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی اسلام آباد غوری ٹاؤن میں ٹینکر مافیا نے بارہ سو سے ریٹ بڑھا کر بائیس سو کردیا جس کی وجہ سے غریب عوام مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہے۔ جہاں حکومت کی جانب سے عوام کو ڈیزل کی قیمتوں میں کمی دے کر ریلیف دیا گیا وہاں ٹینکر مافیا عوام کو لوٹنے لگے۔ 
گنگال ٹینکر یونین کی ریٹ لسٹ کے مطابق غوری ٹاؤن اسلام آباد میں شہری 2000 سے 2200 تک پانی کا ٹینکر لینے پر مجبور۔ شہریوں نے وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی سی اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ٹینکر مافیا کو لگام ڈالا جائے اور فل فور ان کے خلاف ایکشن لیا جائے اور پانی کے ٹینکر کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔