صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار دسمبر 2024 

رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں

disk news | جمعرات 23 مارچ 2023 

رمضان المبارک جہاں باطنی پاکیزگی اور اصلاح نفس کا بہترین ذریعہ ہے وہیں اس ماہ کے طبی فوائد بھی کہیں زیادہ ہیں۔ نظام انہضام درست ہوتا ہے اور فشار خون و شوگر کو  کنٹرول کرنا بھی آسان ہوجا تا ہے۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔ موٹاپے سے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر جیسے موزی امراض ہوتے ہیں تاہم اچھی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کو ایک ایسا مہینہ میسر ہے جس میں وزن کو خاطر خواہ حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

سعودی ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ہیبسکس (Hibiscus) نامی پودے کے پھولوں کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گرمی میں ہیبسکس کا شربت یا چائے لذت اور توانائی سے بھرپور مشروب ہیں۔

اس کی ایک اور خاص بات وزن میں کمی کرنا ہے اور ساتھ ساتھ جسم میں موجود مضر بیکٹیریا اور کینسر کے خلیات کی افزائش کو کم کرنا ہے۔ جدید تحقیق میں بھی ہیبسکس کی چائے پینے سے صحت کے لیے متعدد فوائد کا انکشاف ہوا ہے۔

ہیبسکس پر کی گئی ریسرچ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحقیقی مطالعے میں شامل 70 فیصد رضاکاروں کے وزن میں ہیبسکس کی چائے یا شربت پینے سے کمی واقع ہوئی۔

ان افراد میں محض 12 ہفتوں کے بعد جسمانی چربی پگھل گئی اور ان جسم کا وزن کم ہوگیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔