صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 15 ستمبر 2024 

وسیم اکرم نے پاکستان کو ’’ون ڈے ورلڈکپ‘‘ کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دیدیا

disk news | منگل 21 مارچ 2023 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کیلئے ’’پاکستان‘‘ کو فیورٹ قرار دیدیا۔

سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے بھارتی نیوز چینل اسپورٹس تک کے میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ’’کیا وہ پاکستان اس سال ورلڈکپ جیتنے والی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرتے ہیں جس وسیم اکرم نے جواب دیا کہ بلکل، پاکستان کے پاس شاہین آفریدی جیسے فاسٹ بولر موجود ہیں، جنہوں نے مسلسل دوسری بار اپنی ٹیم کو پی ایس ایل میں ٹائٹل جتوایا، وہ کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں‘‘۔

اسی طرح حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین، احسان اللّٰلہ جیسے نوجوان اور پرجوش بالرز موجود ہیں، مجھے لگتا چونکہ ورلڈکپ بھارت میں شیڈول ہے تو مضبوط بالنگ اٹیک رکھنے والی ٹیم کامیاب ہوگی کیونکہ وہاں کی پچز بیٹرز کیلئے دوستانہ ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ون ڈے ورلڈکپ، پاکستانی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط

دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو ٹرافی کا بڑا دعویدار ٹھہرایا تھا۔

مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انگلیںڈ کے پاس کوالٹی اسپن اٹیک ہے جبکہ جوفرا آچر بھی انجری سے بجات پاکر واپس اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جو کسی بھی ٹیم کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انگلش ٹیم اگر جارحانہ انداز اپناتی ہے تو وہ مضبوط قوت بن سکتی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔