صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار دسمبر 2024 

ہم سا ہوتو سامنے آئے؛ دنیا کا معمرترین 90 سالہ تن ساز

disk news | اتوار 19 مارچ 2023 

یلی فورنیا: 90 سال کی عمر کا سن کر ہمارے ذہنوں میں کسی بھی شخص کے کمزوراور لاغر عمررسیدہ افراد کا تصور ابھرتا ہے جو عام طور پر چلنے پھرنے کے لیے بھی لاٹھی یا دوسرے فرد کے سہارے  کا محتاج ہو۔

مگر کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے جم ایرنگٹن کی شخصیت اس تصور کے بالکل برعکس ہے۔ 90 سال کی عمر میں بھی وہ باقاعدگی سے تن سازی ( باڈی بلڈنگ) کرتے ہیں اور جسمانی طور پر جوانوں کی طرح مضبوط اور چاق چوبند ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جم ایرنگٹن کو دنیا  کا معمرترین تن ساز ( باڈی بلڈر) ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

امریکی شہری نے صرف 13 سال کی عمر میں تن سازی شروع کردی تھی۔  جم ایرنگٹن کے مطابق لڑکپن میں ایک روز ان کا ایک میڈیکل اسٹور پر جانا  ہوا جہاں انہوں نے ایک جریدے کے سرورق پر تن سازوں  کی تصویر دیکھی۔ تصویر دیکھ کر ان کے دل میں  بھی تن سازی کرنے کا خیال پیدا ہوا۔ اور پھر انہوں نے اسے اپنا جنون بنالیا۔

انہوں نے 25 سینٹ میں ایک کینیڈین باڈی بلڈر کی تصنیف کردہ کتاب خریدی اور اس میں دی گئی ہدایات کے مطابق گھر پر تن سازی کی مشقیں شروع  کردیں۔ چند ہی ماہ میں ان کا وزن 10  پائونڈ بڑھ گیا او  بازوئوں  کی مچھلیاں ابھرنا شروع ہوگئیں۔

بعدازاں انہوں نے تن سازی کے لیے باقاعدہ جم جانا شروع کردیا اور تاحال ان کا یہ معمول برقرار ہے۔

اب اگرچہ ان کا جسم  کچھ عشرے قبل والی حالت میں نہیں ہے مگر وہ تن سازی سے رشتہ  توڑنے پر بالکل تیار نہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔