صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات مئی 2024 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر میر نے کہا زمان پارک میں تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کا قریبی ساتھی موجود ہے

disk news | جمعرات 16 مارچ 2023 

واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مذہبی عقائد اور نظریات کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی اکثریت کو امتیازی سلوک اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق اسلامو فوبیا کے عالمی دن کی مناسبت سے امریکی وزیرِ خارجہ بلنکن نے اپنے بیان میں کہا مذہبی آزادی بنیادی انسانی حق ہے جو ہر شخص کو حاصل ہے۔

مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی ممالک میں انھیں اپنے مذہب پر عمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور مسلمان ہونے کی وجہ سے انھیں ہراساں، گرفتار اور قتل تک کیا جاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : مسلمانوں کیخلاف نفرت کو ختم کرنے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے؛ اقوام متحدہ 

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ ہر فرد کو انفرادی یا اجتماعی طور پر عوامی یا نجی طور پر،عبادت،عمل اور تعلیمات میں ان عقائد کو ظاہر کرنے کی آزادی بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ 15 مارچ 2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے میں 51 نمازی شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے اور اسی تاریخ کی مناسبت سے گزشتہ برس اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔