صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات مئی 2024 

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 4 فلسطینی نوجوان شہید

disk news | جمعرات مارچ 2023 

غزہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہی جس میں مزید 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ دو روز قبل زخمی ہونے والا نوجوان آج چل بسا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دن کے وقفے کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین پر ایک بار پھر چڑھائی کی اور سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران اسرائیلی فوج نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والوں کی عمریں 15 سے 21سال کے درمیان ہیں۔

 
 

یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، 6 فلسطینی شہید

اسی طرح ایک روز قبل اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہونے والا 14 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا۔ اس واقعے میں 6 نوجوان شہید بھی ہوئے تھے۔

اس طرح مغربی کنارے میں صرف دو روز میں اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی جب کہ 5 سے زائد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے جن میں ایک خواتین اور 14 بچے شامل ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔