صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات مئی 2024 

بھارتی فوج نے اپنے ہی گاؤں پر گولہ مار دیا؛ 3 دیہاتی ہلاک اور متعدد زخمی

disk news | بدھ مارچ 2023 

پٹنہ: بہار میں بھارتی فوج کا مارٹر گولہ فائرنگ رینج کے قریبی آبادی پر آ گرا اور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 دیہاتی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں انڈین آرمی کے فائرنگ رینج کے قریب واقع ایک گاؤں پر گولہ گرا۔ گولہ گرنے سے شدید نوعیت کا دھماکا ہوا جس سے دو مکانات تباہ ہوگئے۔

بھارتی فوج کا مارٹر گولہ گرنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 9 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 خواتین سمیت 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : پاکستان میں میزائل تکنیکی غلطی کے باعث گرا، بھارت کا اعتراف 

بھارتی فوج کی جانب سے اس واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ ابھی تک واضح نہیں کہ گولہ کیوں فائر ہوا اور اس کا اصل ہدف کیا تھا۔

بہار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ گاؤں سے دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ برس مارچ میں بھارتی فوج کا ایک میزائل پاکستانی حدود میں گرا تھا جسے بھارتی فوج نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی تھی کہ میزائل مینٹینینس کے دوران غلطی سے چل گیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستانی حدود میں غلطی سے میزائل فائر ہونے پر بھارتی فضائیہ کے 3 افسران برطرف 

بھارتی فوج کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام پر مودی سرکار نے پاکستان کے سخت احتجاج پر پانچ مہینے کی تحقیقات کے بعد انڈین ایئر فورس کے 3 افسران کو برطرف کردیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔