صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 17 مئی 2024 

طالبان کے آپریشن میں داعش برصغیر کے امیر سمیت 3 کمانڈرز مارے گئے

disk news | منگل 28 فروری 2023 

کابل: طالبان کے آپریشن میں داعش برصغیر کے سربراہ اعجاز امین آہن گر سمیت تین اہم کمانڈرز مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے رواں ہفتے انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں داعش خراسان کے اہم کمانڈرز کو ہلاک کردیا جب کہ ایک کمانڈر کو حراست میں لیکر اسلحہ اور گولہ بارود بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰلہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ  طالبان کی سکیورٹی فورسز نے کابل میں داعش کے عسکری ونگ کے 2 اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا جس میں سے ایک قاری فتح ہے جو امیر الحرب بھی رہا اور آپریشن چیف تھا۔

ذبیح اللّٰلہ مجاہد نے مزید لکھا کہ ایک اور کارروائی میں داعش برصغیر کے امیر 55 سالہ اعجاز امین المعروف ابو عثمان الکشمیری بھی مارا گیا جو کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ میں خود کش حملہ کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک میں مساجد، امام بارگاہوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔