صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 30 اپریل 2024 

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی، آؤٹ لک مستحکم

disk news | منگل 28 فروری 2023 

سلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی ایشور اور سینئر غیر محفوظ ڈیبٹ ریٹنگ اور سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام ریٹنگ میں کمی کردی ہے البتہ موڈیز کا کہنا ہے کہ آوٴٹ لک مستحکم ہے کیونکہ فنڈنگ تک رسائی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ایشور اور سینئر غیر محفوظ ڈیبٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ون سے کم کرکے سی ڈبل اے تھری کردی ہے۔

موڈیز نے سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام ریٹنگ بھی (پی) سی ڈبل اے ون سے کم کرکے (پی)سی ڈبل اے تھری کردی ہے تاہم موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم رکھا ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فنڈز تک رسائی کے امکانات ہیں اس لیے آؤٹ لک مستحکم ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔