صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 30 اپریل 2024 

حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخابات، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

disk news | اتوار 26 فروری 2023 

راجن پور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی تاہم ایک پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ کو تھوڑی دیر کیلیے روکا بھی گیا تھا، جس کے بعد وہاں اضافی وقت دیا گیا۔

راجن پور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 194 تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 132 پولنگ اسٹیشنز پر گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے محسن لغاری 47840 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ عمار اویس لغاری 27809 کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی اختر حسن گورچانی 9900 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقے میں تین لاکھ 79 ہزار 204 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن کیلیے 239 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا۔

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جانب سے شیر کے نشان پر عمار اویس لغاری، بلے کے نشان پر محسن لغاری، تیر کے نشان اختر حسن گورچانی اور کرین کے نشان پر محمد محمود مقابلے میں ہیں۔

پولنگ کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، 2500 سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دی جب کہ پاک آرمی اور رینجرز کے جوان پولیس کی مدد کے لیے ساتھ موجود رہے۔ پولنگ اسٹیشن میں موبائل لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔