صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار مئی 2024 

پاکستانی فلموں میں خواتین کو کمزور دکھایا جاتا ہے، مہوش حیات

disk news | منگل فروری 2023 

کراچی: پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں میں خواتین کو مجبور اور کمزور دکھایا جاتا ہے۔

’دی مرزا ملک شو‘ میں اداکارہ نے فواد خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربات سمیت شوبز کیریئر کی مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیالات کیا ہے۔

ہالی وڈ کے پروجیکٹ ’مس مارول‘ کے تجربات کو گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین تجربہ تھا، ایک کراچی کی لڑکی کا ہالی وڈ تک جانا میرے لئے ناقابل تصور تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب مجھے وہاں کردار کی پیشکش کی گئی تو بطور پاکستانی مجھے بہت خوشی ہوئی، یہ ایک بڑا اعزاز تھا۔

مہوش حیات نے بتایا کہ ’مس مارول‘ سے قبل میں نے فواد خان کے ساتھ کام نہیں کیا تھا اور ہمارے مداحوں کو جوڑی کی کیمسٹری بہت پسند آئی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بدقسمتی سے ہماری فلموں میں خواتین کا کردار کمزور اور مجبور دکھایا جاسکتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔