صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 15 ستمبر 2024 

حافظ مظہرجیلانی صدرجے آئی لیب

علی جان بیوروچیف روزنامہ اکثریت پشاور | جمعہ مارچ 2022 

حافظ مظہرجیلانی صدرجے آئی لیبرنے باہمت بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ باہمت بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ان کو سہولیات دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے  ۔ باہمت افراد نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔کھیل کے میدانوں سے لیکر ہر شعبہ زندگی میں باہمت  افراد نے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔ باہمت افراد کیلئے ملازمتوں میں مختص کوٹے پر عملدرآمدضروری ہے اور ان کیلئے مزید مواقع پیداکرنے کی ضرورت ہے  ۔  ہم سب نے مل کر باہمت افراد کا سہارا بننا ہے ، ہر شعبہ زندگی میں شامل اور سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے باہمت افراد کے کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ہم سب نے ملکر باہمت  بچوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔دنیا بھر میں معذور افراد کی کل تعداد تقریباً 65کروڑ سے زائد ہے ۔ جبکہ پاکستان میں تقریبا ً ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں، جن میں 90 لاکھ خواتین مختلف معذوریوں کا شکار ہیں جبکہ ملک میں موجود 60 فیصد معذور افراد کا تعلق نوجوان طبقہ سے ہے کسی معذور کی ہمت اور حوصلے کو بڑھانے کے لیے معاشرہ اس کا ساتھ دے تو اس کے لیے یہ کٹھن مراحل آسان ہوجاتے ہیں یہ  اس وقت اور بھی آسان ہوجاتا ہے جب معاشرہ اور حکومت دونوں اپنے فرائض کو پورا کریں۔ پاکستان میں معذور افراد خاص طور پر بچوں کو زندگی کے ہر شعبے میں رکاوٹوں اور امتیازی سلوک کا سامناہے۔ معذوروں کے لئے نہ تو کوئی خاص قوانین بنائے جاسکے اور نہ پہلے سے موجود قوانین پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔