صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ مئی 2024 

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوامعظم جاہ انصاری کی زیر صدارت آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہو

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 19 جون 2021 

ا انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوامعظم جاہ انصاری کی زیر صدارت آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہو ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹگیشن ، ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈکوارٹرز ، ڈی آئی جی ٹریننگ ، ڈی آئی جی انکوائری، سی سی پی او پشاور، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی جی پی سی یو، ڈی آئی جی انوسٹگیشن ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ، اے آئی جی لیگل اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں پولسینگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور عوام کی موثر خدمت اور بہتر رسائی اور اس سلسلے میں پولیس کی استعداد کار اور صلاحتیں بڑھانے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈکوارٹرز نے صوبے میں پولیسنگ اصلاحات، خدمات کی عوام کی دہلیز پر فراہمی اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پی نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں عوامی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے ہر قسم کے جرائم کے خاتمے کے لئے عوام اور پولیس کے مابین ہم آہنگی اور اعتماد کی فضا کو بحال کیا جائیگا۔ آئی جی پی نے کہا کہ عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون تحفظ کا ضامن ہے اور شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے عوام کو اپنی ٹیم اور کاوشوں کا حصہ بنائیں اور ان کے ساتھ ملکر امن و امان کے قیام کے لیے اعملی اقدامات اٹھائیں۔ میٹنگ میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر کرنے اور نئے اقدمات لانے پر سیر حاصل بحث کی گئی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔