صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ مئی 2024 

سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن چار ملزمان گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 19 جون 2021 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 4 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی اور شراب سپلائی کرنے والے ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے آئس، چرس، شراب اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں جرائم پیشہ اور منشیات سپلائی کرنے والے عناصر شامل ہیں جس کے دوران گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد نعمان خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے زبانی تکرار پر شہری عبدالاحد کے قتل میں ملوث ملزم دین محمد ولد ولی جان جبکہ اقدام قتل میں ملوث ملزم رحیم گل عرف ریمبو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد پستول برآمد کر لئے ہیں اسی طرح خفیہ اطلاعات ملنے پر اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات اور شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان ریاض ولد خان محمد اور احمد گل ولد شمس خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے تین کلو چرس، 500 گرام آئس، تین بوتل شراب اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا ہے، دونوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔