صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ مئی 2024 

خطرناک راہزن گروہ گرفتار، اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر اشیاء برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 15 جون 2021 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خطرناک راہزن گروہ کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دو کا تعلق جنوبی اضلاع سے ہے، ملزمان پشاور میں وارداتوں کے بعد جنوبی اضلاع فرار ہو جاتے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران کینٹ، سٹی اور شہر کے نواحی علاقوں میں راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان آئس کی لت میں بھی مبتلا ہیں جو نشے کی رقم پورا کرنے کی خاطر سنگین وارداتیں کرتے تھے جن کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے 42 عدد قیمتی موبائل فون، 4 عدد موٹر سائیکل، ایک لیپ ٹاپ، 330 گرام آئس سمیت ہتھکڑی اور وائرلس سیٹس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حیات آباد حسن خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ حیات آباد کی حدود انڈسڑیل روڈ پر چند مشکوک افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کیساتھ تین مسلح افراد سکندر ولد عبدالمتین سکنہ افغانستان، ابراہیم ولد خان گل سکنہ کوہاٹ اور احسان اللّٰلہ ولد عبدل سکنہ لکی مروت کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران کینٹ، سٹی اور شہر کے نواحی علاقوں میں راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے جبکہ وارداتوں کے فورا بعد جنوبی اضلاع فرار ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے 42 عدد قیمتی موبائل فونز، 4 عدد موٹر سائیکل، ایک عدد لیپ ٹاپ سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والے پستول، ہتھکڑی اور وائرلس سیٹس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان عادی نشئی ہیں جن کے قبضے سے 330 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔