صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات مئی 2024 

جعلی پولیس اہلکار گرفتار، جعلی سروس کارڈ اور اسلحہ برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 15 جون 2021 

پشاور سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقے چمکنی سے ہے جس کے قبضے سے جعلی سروس کارڈ، اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کو تھانہ بھانہ ماڑی منتقل کر دیا گیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سٹی پٹرولنگ فورس کے جوان تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں معمول کی گشت پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک شخص جو کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود تھا اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر رہا تھا کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص عارف ولد عزیز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے جعلی پولیس سروس کارڈ، پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی، گرفتار ملزم کا تعلق چمکنی سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران خود کو جعلی اہلکار ظاہر کر کے سادہ لوح افراد کو بھاری رقوم سے محروم کرنے کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا جس کو مزید کارروائی کی خاطر تھانہ بھانہ ماڑی منتقل کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔