صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 17 مئی 2024 

ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی ملک سعد شہید پولیس لائن افسران و جوانوں میں انعامات تقسیم

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 15 جون 2021 

پشاورشہر میں امن و امان کے قیام سمیت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جرائم کے خاتمہ، پولیس اہلکار منشیات اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام سمیت معاشرتی برائیوں کے خلاف بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کریں، کپیٹل سٹی پولیس پشاور میں سزا و جزا کی خاطر خصوصی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جس تحت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں افسران و جوانوں کو انعامات دینے کی تقریب کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس افسران و جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے پولیس افسروں و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سنگین جرائم، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی، ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ مروجہ طریقہ کار کے تحت جوانوں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ غفلت، لاپرواہی و کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے لئے پشاور پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، اس موقع پر انعام کے حقدار ٹھہرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے کہا کہ وہ جرائم کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کریں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔