صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

اداکارہ میرا امریکا میں حادثے میں زخمی

ویب ڈیسک | جمعہ مارچ 2020 

نیو یارک: فلمسٹارمیرا امریکا میں حادثے کا شکارہوگئیں۔اپنی اداکاری، انگریزی زبان سمیت بیانات کولے کر خبروں کی زینت بننے والی پاکستانی اداکارہ میرا امریکا میں حادثے کا شکارہوگئیں۔ حادثے میں اداکارہ  کی گردن اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق امریکا کے نجی اسپتال میں اداکارہ کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کی جانب سے میرا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی کے باعث تو کبھی مختلف اسکینڈلزسمیت دوسرے فنکاروں پرتنقید کرنے جیسے معاملات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔