صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

بھارتی سپریم کورٹ ؛ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف دائر درخواستیں مسترد

ویب ڈیسک | پیر مارچ 2020 

نئی دہلی: بھارتی عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 370 کیخلاف دائر تمام آئینی درخواستوں کو سات رکنی لارجر بینچ کو بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے تمام درخواستوں کو نمٹا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں مودی سرکار کی جانب سے گزشتہ برس 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور وادی کشمیر کو وفاق کے زیر انتظام دو اکائیوں میں تبدیل کرنے کیخلاف مسلم رہنماؤں، سماجی کارکنان، نامور وکلا اور معزز شہریوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

درخواست گزاروں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف دائر پٹیشن کو لارجر بینچ بھیجنے کی استدعا کی تھی جس پر سپریم کے جج جسٹس این وی رامانہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے مسلسل 5 ماہ تک درخواستوں کی سماعت کے بعد 23 جنوری کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔