صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات مئی 2024 

ڈرائیونگ سکول غربی کے 95 طلبہ نے کورس مکمل کر کے سرٹیفیکیٹس حاصل کرلئے

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 27 فروری 2020 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ڈرائیونگ سکول غربی کے 95 طلبہ نے کورس مکمل کر کے سرٹیفیکیٹس حاصل کرلئے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈرائیونگ سکولز کی پرنسپل ڈی ایس پی انیلہ ناز نے  ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کرنیوالے افراد کو مبارکباد پیش کی ۔ ڈی ایس پی انیلہ ناز نے انہیں عملی زندگی میں ہمیشہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنے کی تلقین کی اور انہیں یہ بھی تاکید کی کہ دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی چلائیں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پرمؤثر قابوپایا جاسکتا ہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کابہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر مؤثر قابو پانے کا ضامن ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹریفک حادثات کے باعث اموات کی شرح فی صد پڑوسی ممالک کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے جس پر قابو پاناصرف اور صرف ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی وسیکیورٹی کے اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے ممکن ہے۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر غربی اور ناصر باغ ڈرائیونگ سکولز میں قابل انسٹرکٹرز تعینات کئے گئے ہیں جو جدید طریقے سے ڈرائیونگ سکھاتے ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔