صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

پاکستان میں کسی بھی موقع پر خود کو غیر محفوظ تصور نہیں کیا: کرس لین

ویب ڈیسک | بدھ 26 فروری 2020 

پاکستان سپر لیگ (‏پی ایس ایل) فائیو کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی بلے باز کرس لین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک ہفتے کے قیام کے دوران بہت لطف اندوز ہوا ہوں اور کسی بھی موقع پر خود کو غیر محفوظ تصور نہیں کیا۔‏آسٹریلیا سے تعلق ر کھنے والے کرس لین دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں، کرس لین نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے میچ میں تو 19 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے جبکہ دوسرے میچ میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف صرف 11 رنز ہی بنا سکے۔

لاہور قلندرز کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کرس لین نے کہا کہ انہیں پاکستان آئے ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا ہے، اس ایک ہفتے میں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، دو مرتبہ گولف بھی کھیلنے گیا اور دو میچوں میں ہی شکست ہوئی لیکن لیگ میں ایسا ہو جاتا ہے، ہمیں اس وقت ایک جیت کی تلاش ہے تاکہ ہم فتح کے راستے پر آسکیں۔

کرس لین پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں اور یہاں ان کے فینز کی ایک بڑی تعداد ہے۔

آسٹریلوی بلے باز کہتے ہیں کہ وہ پاکستان پہلی مرتبہ آئے ہیں، اس لیے انہیں اندازہ نہیں تھا کہ انہیں کیا توقعات رکھنی چاہئیں لیکن یہاں اپنے بہت فینز دیکھے، ان کے ساتھ ملنا اور ان کا جوش دیکھ کر اچھا لگا، امید ہے کہ ان کی موجودگی میں مزید رنز کروں گا اور چھکے بھی ماروں گا، اس کی مجھے ضرورت بھی ہے۔

ٹیم کی شکستوں کے بارے میں کرس لین کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا یہ سب حصہ ہے، اس وقت ہم ہارے ضرور ہیں لیکن انفرادی کارکردگی شاندار رہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ہمیں گروپ کی شکل میں جیت کے لیے کھیلنا ہو گا، ٹیم اچھا کھیل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا رسپانس بھی اچھا ہے، بیس ہزار لوگ اسٹیدیم میں میچ دیکھنے کے لیے آئے، وہ ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے میں مزید رنز کرنا چاہوں گا۔ان کا کہنا تھا ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اعصاب پر قابو پانا ہو گا، پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ‏کرس لین پی ایس ایل کے دوران کیے جانے والے انتظامات سے بہت مطمئین ہیں، پی سی بی نے جو کچھ کیا ہے وہ غیر معمولی ہے، پی سی بی نے کرکٹ کی واپسی کے لیے بہت کچھ کیا ہے، اس سے میں متاثر ہوا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔