صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات مئی 2024 

بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 12 دسمبر 2019 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے درہ آدم خیل کی جانب سے بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے نتیجے میںلوڈر کے خفیہ خانوں سے مختلف بور کے 25 عدد بندوق اور 36 عدد میگزین برآمد کر لی گئی ہے گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران درہ آدم خیل سے اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی صدر توحید اللّٰلہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت سماج دشمن عناصراسلحہ کی بھاری تعداد درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کریں گے، جس پر شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ،جس پر ایس ایچ او تھانہ متنی تحسین اللّٰلہ خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ بمقام ارٹ بابا ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک لوڈر گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے مختلف بور کے 25 عدد بندوق اور 36 عدد میگزین برآمد کر کے ایک ملزم اسماعیل ولد حاجی گل عابد سکنہ بانڈہ بازید خیل کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔