صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

پشاورپولیس نے موبائل چور گرفتارکرلیا، مسروقہ موبائل فونز برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 10 دسمبر 2019 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے راہ چلتی خواتین اور دیگر شہریوں سے موبائل فون ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے والے گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزما ن میں چھینے گئے اور سرقہ شدہ موبائل فون فروخت کر کے ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے والا ریسور بھی شامل ہے جن کے قبضہ سے 11 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مسماة(ی) دختر حسن گل سکنہ سواتی پھاٹک نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ خریداری کے بعد گھر جارہی تھیں کہ اس دوران کسی نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس سے پرس چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کرد گئی ایس پی کینٹ اشفاق خان نے خواتین سے پرس اور نقدی چھیننے کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر اور ایس ایچ او پشتخرہ عبداللّٰلہ جلال پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ، جس کے دوران تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں جیل سے رہا ہونے والے افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جس کے دوران گروہ کے مرکزی ملزم اسد نعمان ولد امان اللّٰلہ سکنہ وزیر باغ کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کید وران خواتین اور راہ چلتے شہریوں سے قیمتی موبائل فونز، پرس اور دیگر اشیاء چھیننے کا اعتراف کرتے ہوئے چھیننے گئے موبائل فونز اونے پونے داموں کباڑی بازار پشاور شہر میں ایک دکاندار پر فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا جس پر چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کا کاروبار کرنے والے دکاندار ریسیور جلا ل ولد ذاہداللّٰلہ سکنہ گنج اور دوسرے ساتھی عثمان ولد نور رحمان سکنہ کاکشال کو بھی گرفتار کر لیا جنہوں نے مسروقہ موبائل فونز ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے، جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 11 عدد قیمتی موبائل فونز، مسروقہ موبائل فونز کی فروخت کے عوض حاصل کی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزما ن سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے 

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔