صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

چار کروڑ روپے قیمت کی ایک کرسمس درخت

اکثریت ڈیسک | منگل 10 دسمبر 2019 

مسیحی برادری کا مذہبی تہوار ایسٹر میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، دنیا بھر میں مسیحی برادری کی طرف سے ایسٹر منانے کے لیے مختلف طریقہ ہائے استعمال کیا جاتے ہیں، کچھ لوگ دلچسپ و عجیب طریقے استعمال کرتے ہیں تاکہ ان لمحات کو یادگار بنایا جا سکے، اسی طرح کی ایک حیران کن خبر روس سے آئی ہے جہاں پر ایک درخت لگایا گیا ہے جس کی قیمت دو لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً چار کرروڑ روپے) ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر سائبیریا کے صنعتی شہر میں حکومت کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کرسمس درخت لگایا گیا ہے جس کی قیمت پر ناقدین نے منفی خیالات کا اظہار کیا ہے۔

کرسمس درخت کیمیروہ کے شہر میں لگایا گیا ہے جہاں کوئلے کی کانیں ہیں اور اکثریت غربت اور بدعنوانی سے پریشان ہے۔ اسی وجہ سے درخت کو کرپشن کی یادگار قرار دیا جارہا ہے لیکن حکام نے اسکا دفاع کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کا شاہکار قرار دیا ہے جس پر دو لاکھ 80 ہزار ڈالر (تقریباً چار کروڑ پاکستانی روپے) خرچ ہوئے ہیں۔

80 فٹ طویل درخت پر ایک مشہور روسی کامیڈین ایوان ارگانٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت پر زیورات، اصلی جانور، بھالو، گاڑیاں اور ہوائی جہاز نصب کیے گئے ہیں جو سٹی ہال کی کرپشن کو ظاہر کرتے ہیں۔

اس شہر کے لوگوں نے حکام سے کہا ہے کہ برف پر دبیز سیاہی پھیل رہی ہے جس کی وجہ کوئلہ ہے اور یوں سفید برف سیاہ پڑ رہی ہے۔ دوسری جانب ایک سیاہ برفیلے پہاڑ کو سفید رنگ سے چھپانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لوگوں نے کہا ہے کہ یہ یہاں کے غریب مزدور کو کھانے کے لالے پڑے ہیں اور حکومت ایک درخت پر لاکھوں ڈالر خرچ کرری ہے۔ دوسری جانب شہر کے میئر نے کہا ہے کہ پرانے درخت کی مرمت کے لیے بہت رقم درکار تھی اور نیا درخت ٹیکنالوجی سے بھرپور ہے لیکن اس کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہے۔

اس درخت میں فولادی ڈھانچہ استعمال کیا گیا ہے اور کل 239,000 ایل ای ڈی لگائی گئی ہیں۔ تاہم اسے بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ یہ درخت نہیں بلکہ ایک ہائی ٹیکنالوجی سے مرصع شو پیس ہے تاہم کئی افراد نے کہا ہے کہ یہ درخت شہر میں کرپشن اور بدعنوانی کی ایک علامت ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔