صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ؛ حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

اکثریت ڈیسک | پیر دسمبر 2019 

 لاہور: ہائی کورٹ نے  وفاقی حکومت کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی  کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت مریم نواز کے وکیل نے موقف اپنایا کہ مریم نواز پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا الزام لگا کر نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا لیکن مریم نواز کا موقف نہیں سنا گیا،  جو کہ وفاقی حکومت کی جانب سے  ایگزٹ کنٹرول لسٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی کی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس کہ  آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت آپ وفاقی حکومت کے سامنے ریویو فائل کر سکتے ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے حکومت کو کوئی درخواست نہیں دی،مریم نواز کو سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا لہذا عدالت سے بہتر ہمارے پاس کوئی فورم نہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت حکومت کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ  کابینہ کی ریویو کمیٹی 7 روز میں اس پر فیصلہ کرے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔