صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 14 دسمبر 2019 

ڈویژنل امن کمیٹی قاری عبد الغنی ثاقب

علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف | پیر دسمبر 2019 

تمام مکاتب فکر کے ساتھ مل کر مظفرگڑھ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا ۔ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ممبر ڈویژنل امن کمیٹی قاری عبد الغنی ثاقب سے گفتگو ۔ 
تفصیل کے مطابق ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ڈیرہ غازی خان ڈویژن و ڈسٹرکٹ امن کمیٹی مظفرگڑھ قاری عبد الغنی نے ڈی پی او دفتر میں ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس سے ملاقات کی اور مظفرگڑھ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ مظفرگڑھ میں ان کی تعیناتی کو مظفرگڑھ عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا اور نیک توقعات کا اظہار کیا ۔ قاری عبد الغنی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ ڈویژنل امن کمیٹی اور ضلعی امن کمیٹی مظفرگڑھ جس میں تمام مکاتب فکر کے رہنما شامل ہیں ایک پیج پر ھیں جو کہ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر امن و امان کے لیے فعال کردار ادا کرتے ہیں  اور کرتے رہیں گے ۔ اور مظفرگڑھ کو تفرقہ بازی سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنائیں گے، ڈی پی اومظفرگڑھ سید ندیم عباس نے قاری عبد الغنی ثاقب کے تعاون کی یقین دہانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن کمیٹی کے فورم سے تمام مکاتب فکر کو ساتھ ملاکر ضلع مظفرگڑھ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا،

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔