صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

پشاور سی سی پی او کریم خان نے گزشتہ روز قیوم اسٹیڈیم پشاور میں 33ویں نیشنل گیمز کے دوران سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی دورہ کیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 15 نومبر 2019 

پشاور سی سی پی او کریم خان نے گزشتہ روز قیوم اسٹیڈیم پشاور میں 33ویں نیشنل گیمز کے دوران سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی کینٹ ریاض خان ،ڈی ایس پی گلبہار سیف اللّٰلہ خان اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ساتھ تھے، سی سی پی او کریم خان نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں پولیس کی جانب  سے قائم فیسلیٹیٹس سنٹر کا بھی دورہ کیااوروہاں پر موجود پولیس افسران کو ضروری ہدایت دیں، انہوں نے سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اور کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو معاونت فراہم کرناہے اسکے علاوہ ضرورت پڑنے پر پولیس اہلکار کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ گراؤنڈ تک بھی پہنچاتے ہیں، سی سی پی او کریم نے کہا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سروسز فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ تاریخی قومی کھیلوں کے پر امن انعقاد کی خاطر پشاور پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں جس کے تحت 5 ہزار کے قریب پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، انہوں نے نیشنل گیمز کی خاطر قیوم سپورٹس کمپلیکس میں پولیس قائم کنٹرول روم بھی دورہ کرکے جائزہ لیاجس کے زریعے تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی جارہی ہے،سی سی پی او کریم خان نے نیشنل گیمز تقاریب کے لئے تمام تر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے اطمینان کا اظہارکیا اور کہا کہ پشاور پولیس ہرقسم کی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ہر دم تیار رہتاہے۔انہوں نے واضح کیا کہ گیمز کے دوران شہر کے چالیس داخلی و خارجی پوائنٹس بنا کر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، انہون نے مزید کہا کہ دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مشترکہ روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد شہر میں امن و امان اور نیشنل گیمز کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانا ہے، 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔