صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

چارسدہ پولیس کا نیشنل گیمز کے لئے سیکیورٹی پلان تشکیل

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات نومبر 2019 

چارسدہ 10نومبرکو منعقد نیشنل گیمز کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تشکیل۔ 170پولیس اہلکاروں کے علاوہ پاک آرمی کے جوانوں کو تعیناتی کا فیصلہ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری۔ (ڈی پی او چارسدہ عرفان اللّٰلہ خان۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان ا للہ خان کا عبدلوالی خان سپورٹس کمپلکس میں نیشنل گیمز کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پاک آرمی افسران کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس موقع پر لفٹنٹ کرنل حفیظ الرحمن اور میجرعلی ارسلان خان موجود تھے۔اس موقع پرڈی پی او چارسدہ عرفان اللّٰلہ خان نے کہا کہ نیشنل گیمزکے پر امن انعقاد کی خاطرچارسدہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن گیمز کے افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے لئے تمام انتظامات کو ختمی شکل دے دیا گیا ہے اس ضمن میں خصوصی سکیورٹی آڈٹ کرانے کے بعد خصوصی سکیورتی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت 170 کے قریب پولیس اہلکار، لیڈیز پولیس، RRFسکواڈ ، بی ڈی ایس اور پاک آرمی کے جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ اسٹیڈیمز میں سپیشل کمبیٹ یونٹ کے جوانوں کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ نیشنل گیمز کی خاطر اہم اور حساس مقامات کی نشاندہی کر کے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں سینکڑوں کھلاڑی حصہ لیں گے جن کو انتظامیہ کی جانب سے رہائش دی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ ان کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا کر اسٹیڈیم میں سپیشل کمبیٹ یونٹ کے جوانوں کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔بعد ازاںڈی پی او چارسدہ عرفان اللّٰلہ خان نے ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ اور پاک آرمی کے افسران لفٹننٹ کرنل حفیظ الرحمن و میجرعلی ارسلان خان کے ہمراہ عبدلوالی خان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے مختلف مقامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔