صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

بھاری مقدار منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ 9کلوگرام چرس برآمد۔

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل نومبر 2019 

چارسدہ نستہ پولیس نے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ترلاندی موڑ پر منشیات کی بھاری مقدار پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم گرفتار۔ گاڑی قبضہ پولیس۔ منشیات ڈیلر بھی گرفتار۔دوران انٹاروگیشن ملزم نے چرس پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ نستہ میں مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔ (ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللّٰلہ خان کی ہدایت پر چارسدہ ضلع بھر میں منشیات کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا مہم جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان کی نگرانی میں ایس ایچ او نستہ فضل داؤد خان،سب انسپکٹر مظفر خان، اے ایس آئی گلزار خان نے بمع دیگر پولیس نفری ترلاندی موڑ پر سنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک الٹو موٹر کار نمبری LEF1413 برنگ سفید کو روکنے کا اشارہ کیا۔ موٹر کار میں موجود عبدالحلیم ولد خوشحال خان ساکن قمبر خیل باڑہ اپنی موجودگی کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔ جس کے نتیجہ میں گاڑی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی 9کلوگرام چرس برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کومنشیات اور گاڑی سمیت حراست میں لے کر تھانہ نستہ منتقل کیا گیا۔ نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امجد ساکن قمبر خیل باڑہ سے چرس خریدا تھا جوکہ پنجاب سمگل کر رہا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر منشیات ڈیلر امجد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ نستہ میں 9DCNSAکے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔