صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

شام اور ترک سرحد کے نزدیکی علاقے میں بم دھماکے سے 13 افراد ہلاک

اکثریت ڈیسک | اتوار نومبر 2019 

شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ گروہ کے زیر انتظام علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 13 شہری ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی شام کے شہر تل ابیض میں ترک حکومت کی حمایت یافتہ گروہ کے زیر انتظام علاقے میں واقع ایک پرہجوم مارکیٹ میں کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 13 شہری ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ترک حمایت یافتہ فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

یہ خبر پڑھیں: شام میں ترک فوج کی کارروائی میں درجنوں کرد جنگجو ہلاک

تل ابیض میں ہونے والے کار بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے حملے کی ذمہ داری کرد جنگجوؤں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ترکی فوج نے آپریشن شروع کیا تھا۔ دنیا کو اب دیکھ لینا چاہیئے کہ کون دہشت گردی میں ملوث ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ترکی نے امریکا سے مذاکرات کے بعد کردوں کے خلاف فوجی آپریشن روک دیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں شمالی شام کے علاقوں تل ابیض اور راس العین میں ترک فوج نے چڑھائی کرتے ہوئے درجنوں کرد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا تھا تاہم امریکی مداخلت پر ترکی نے کرد جنگجوؤں کو 400 کلومیٹر کا علاقہ خالی کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیئے جانے کے باوجود فریقین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔