صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار اکتوبر 2019 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے نان کسٹم پیڈ اشیاء کے سمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑابرآمد کرلیا ، بر آمدہونے والے کپڑے کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزحیات آبادپولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پرایکٹنگ ڈی ایس پی ارشد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان اللّٰلہ مروت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحصیل جمرود کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بھاری مقدار میںغیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ کپڑا برآمد کرلیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جسے کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسرسعیدالزمان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیاہے 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔