صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ مئی 2024 

سماج دشمن عناصر کے خاتمہ میں عوام کا کردار مسلمہ ہے'ظہور آفریدی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات اکتوبر 2019 

پشاورکپیٹل سٹی پولیس پشاور نے عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھانہ بڈھ بیر میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاہے جس میں عوامی نمائندوں سمیت معززین علاقہ، PLC ممبران تاجروں اور دیگر مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے، کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کے ذریعے عوامی اجتماعی مسائل سے بروقت آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کچہریوں کا مقصد درپیش مسائل کی بروقت نشاندہی کر کے ان کو حل کرنا ہے ، عوام کے مسائل کے حل کے لئے کپیٹل سٹی پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہری منشیات کے خلا ف جنگ میں پولیس کا ساتھ دیں تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رو ز تھانہ بڈھ بیر میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میںایس پی صدر ڈویژن تصور اقبال، ایس ڈی پی اوبڈھ بیر گران اللّٰلہ اور دیگر پولیس افسران کے ساتھ ساتھ ناظمین، علاقہ عمائدین، سفید ریش، PLC ممبران، منتخب عوامی نمائندوں سمیت دیگر معززین علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر عوامی نمائندوں اور علاقہ عمائدین نے معزز مہمان خصوصی کو فرداََ فرداََ اپنے علاقہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے قابل عمل تجاویز بھی پیش کیں جس پر ایس ایس پی آپریشن نے بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات صادر کرتے ہوئے دیگر اجتماعی مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراء  ایس ایس پی آپریشن نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے سے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خاتمہ میں عوام کا کردار مسلمہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں کے تعاون سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملی ہے ، ایس ایس پی نے کہا کہ اعلی پولیس افسران تھانہ کلچر کو عوام کی توقعات کے مطابق بروئے کار لانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جس کے دور رس نتائج سامنے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کیجانب سے پختون روایات کے مطابق عوام کے ساتھ اچھا برتائو اور سلوک کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کی طرف سے اس ضمن کسی قسم کی کوئی شکایت پیدا نہ ہو پائے، انہوں نے کھلی کچہریوں کی افادیت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا عوام کے مسائل کے منصفانہ حل میں کھلی کچہریوں سے مدد ملتی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔