صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات مئی 2024 

کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، وزیراعظم

اکثریت ڈیسک | اتوار 29 ستمبر 2019 

زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، دنیا کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہو نہ ہوہم ان کے ساتھ ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبالی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ کشمیریوں کا کیس یو این میں پیش کرنےکیلیےآپ کی دعاؤ ں کا شکریہ، خاص طور پر بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے بہت دعائیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا سے وطن واپسی پر والہانہ استقبال

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم سے اللّٰلہ راضی ہوجائے، جب تک آپ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں وہ جدوجہد جاری رکھیں گے، جدوجہد میں اچھے برے وقت آتے ہیں ہم نے مایوس نہیں ہونا، کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیر کے عوام پاکستانی عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں اب برے وقت میں آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ بھارت کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی مودی سرکار کو دنیا کے ہر فورم پر  بے نقاب کروں گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔