صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، سردریاب چیک پوسٹ پر نوادرات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | بدھ 18 ستمبر 2019 

سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، سردریاب چیک پوسٹ پر نوادرات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔
چارسدہ () سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سردریاب چیک پوسٹ پر پشاور سے چین سمگل کرنے والے نوادرات کو ٹرک سے برآمد کر لیا۔ سمگلر سمیت ٹرک ڈرائیورگرفتار۔ نوادرات میں گتم بد ھ اور کنشکہ دور کے مجسمے شامل۔ مجسموں کی لاگت لاکھوں روپے ہے۔مزید تفتیش جاری۔(ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خان)
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللّٰلہ خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت براستہ سردریاب چیک پوسٹ نوادرات پشاور سے گلکت جبکہ گلگت سے چین سمگل کی جائے گی۔ مصدقہ اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان، انسپکٹر مدد خان اور انچارج چوکی سردریاب فلک نیاز خان نے سردریاب چیک پوسٹ پر ناکہ بندی مزید سخت کردی۔ اس دوران ایک مشکوک سامان سے لوڈ ٹرک کو اشارہ دیکرباریک بینی سے تلاشی لی گئی۔ دوران تلاشی ٹرک میں مختلف سامان کے علاوہ لاکھوں روپے نوادرات برآمد کر لئے گئے۔ٹرک ڈرائیور حمید اللّٰلہ ولد محمد امین ساکن ڈاگ قلعہ حال باجوڑ کو گرفتار کرکے نوادرات قبضہ پولیس کر لئے گئے۔ ٹرک ڈرائیور کی نشاندہی پر نوادرات سمگلر واجد ولد عبد القسیم ساکن گنج یکہ توت پشاور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ نوادرات میں گتم بدھ، کرشنا کے ہاتھ کے بنائے ہوئے بت اورکنشکہ دور کے مجسمے شامل ہے جبکہ مجسموں اور نوادرات کی عمر تقریباََ 2ہزار سال پرانی ہے جبکہ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔