صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

پاکستان سےکوئی مقبوضہ کشمیر لڑنے گیا تو یہ کشمیریوں سے دشمنی ہوگی، وزیر اعظم

اکثریت ڈیسک | بدھ 18 ستمبر 2019 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے جاکر بھارت جاکر لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا۔

طورخم بارڈر پر پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے افغانستان میں امن قائم ہو، افغانستان میں امن سے خطہ ترقی کرے گا، امن سے پشاور تجارت کا حب بن جائےگا، طورخم بارڈر سسٹم سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت بھارتی حکومت پر شدید دباوَ ہے، پاکستان سے جاکر بھارت جاکر لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا کیونکہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں صرف بہانہ چاہیے، بھارتی حکومت پہلے ہی کہہ رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان دہشت گردی کررہا ہے۔ بھارت کا مسئلہ ہے کہ اس پر قبضہ ہوگیا ہے، بھارت کی بدقسمتی ہے کہ انتہاسند ہندوؤں نے قبضہ کرلیا ہے۔ آر ایس ایس کی پالیسی پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف ہے۔ موجودہ صورتحال میں مودی سرکار کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جس ملک میں اپوزیشن کا نظریہ نہ ہو اس ملک میں جمہوریت صحیح معنوں میں نہیں چلتی، اپوزیشن کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ انہیں این آراو دیا جائے، پہلے دن سے اپوزیشن نے مجھے پارلیمنٹ میں تقریر کرنے نہیں دی۔ جو مرضی ہوجائے ہم انہیں این آر او نہیں دیں کیونکہ ان کی لوٹ مار کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی ہے، روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے باعث ملک خسارے میں ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں خوب لوٹ مار کی، دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف کیس بنائے، منی لانڈرنگ کرنے والوں اور پیسے بنانے والوں کا احتساب نہیں کریں گے تو ملک نہیں چلے گا، ہم نے حکومت میں آکر اداروں کو آزاد کیا۔

گھوٹکی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سب شہریوں کے حقوق برابر ہیں، گھوٹکی واقعات دورہ امریکہ کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔