صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

خاتون کے بھیس میں ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ رقم برآمد

محمد فہیم خان | ہفتہ ستمبر 2019 

 پریس ریلیزمورخہ6 ستمبر 2019
 خاتون کے بھیس میں ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ رقم برآمدپشاور()کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے روپ بدل کر اپنے ہی ہم زلف کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم نے شہر کے نواحی علاقہ تھانہ خزانہ کی حدود میں خاتون کے بھیس میں اپنے قریبی رشتہ دار کے گھر میں ڈاکہ ڈالنے اوردوران واردات خاتون کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پراس کے قبضے مسروقہ ایک لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ،ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہےتفصیلات کے مطابق مدعیہ مجروحہ مسماۃ ( م) بی بی دختر جہانزیب خان ساکن ناسا پہ بخشو نے تھانہ خزانہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ اپنے گھر میں موجو د تھی کہ اس دوران ایک مسلح ملزم نے گھر میں داخل ہو کرگھر سے ایک لاکھ روپے نقد چوری کر لئے جبکہ مزاحمت پر اسے بھی مار کر زخمی کر دیا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئیایس پی رورل شوکت خان نے خواتین کے بھیس میں گھر میں ڈکیتی اور دوران واردات خاتون کو زخمی کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چمکنی حیدر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ ابراہیم خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر واردات میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا

ایس ایچ او حاجی ابراہیم خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افرادکی کڑی نگرانی شروع کرنے کے ساتھ ساتھ مدعیہ کے قریبی رشتہ داروں کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران ملزم سعیدولدعبدالوکیل ساکن واحدگڑھی کے بار بار بیانات تبدیل کرنے پر اسے مشکوک جانتے ہوئے اسے پولیس تحویل میں لے کر انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے ہم زلف جہانزیب خان کے گھر میں خاتون کا بھیس بدل کر ڈاکہ ڈالنے اور مزاحمت پر ہم زلف کی جوان سالہ بیٹی کو شدید زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے نقد اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے ، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔