صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس نے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر غیر قانونی طریقے سے مسافر گاڑیوں کے ذرےعے لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی ٹائر، انجن، چائے اوردیگر اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

محمد فہیم خان | ہفتہ ستمبر 2019 

پشاور() کیپٹل سٹی پولیس نے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر غیر قانونی طریقے سے مسافر گاڑیوں کے ذرےعے لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی ٹائر، انجن، چائے اوردیگر اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،تھانہ شرقی کی حدود میں بر آمدہونے والا سامان غیر قانونی طریقے سے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے مسافر گاڑیوں کے ذریعے ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کیا جا رہا تھا ، برآمد کئے گئے غیر ملکی سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جن کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی کینٹ محمد اشفاق خان کو خفیہ ذراءع سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے غیر ملکی ٹائر، چائے اور آٹو پارٹس سمیت دیگر متفرق اشیاء کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کرنے کی کوشش کریں گے، اطلاع ملتے ہی شہر کے تمام اہم راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی،ڈی ایس پی ریاض خلیل خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شرقی کی حدود میں ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مسافر بس کو روک کر تلاشی لینے پر بس میں چھپایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان جس میں ٹائر، آٹو پارٹس، چائے وغیرہ شامل ہیں کو برآمد کر لیا، غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ سامان کو ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسکے سمگلنگ میں ملوث افراد نے انکشاف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ غیر ملکی سامان ضلع خیبر سے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کیا جا رہا تھا، تمام کسٹم چور غیر ملکی سامان ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر انسپکٹر سید زمان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔