صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

خضدار میں فائرنگ سے بی این پی کے مرکزی رہنما امان اللّٰلہ زرکزئی جاں بحق

اکثریت ڈیسک | ہفتہ 17 اگست 2019 

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امان اللّٰلہ زرکزئی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کےمرکزی رہنما امان اللّٰلہ زرکزئی کے قافلے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امان اللّٰلہ زرکزئی اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔