صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

یوم آزادی کے موقع پر شوبز ستاروں کے مداحوں کیلیے پیغامات

ویب ڈیسک | بدھ 14 اگست 2019 

ملکی شوبز ستاروں نے سوشل میڈیا پر جشن آزادی کے موقع پر مداحوں کے لیے پیغامات بھیجے اور تصاویر شیئر کیں۔

ملک بھر سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی یوم آزادی انتہائی جوش وجذبے سے منارہے ہیں اور اس سوشل میڈیا کے ذریعے وطن عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں ، ایسے میں ملکی شوبز ستاروں نے بھی ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے لیے پیغامات بھیجے۔

پاکستان کے سپر اسٹار شان شاہد نے ٹوئٹر پر مداحوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی ایک عہد کیا کہ وہ وطن کی خاطر کسی قسم کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہر صورت اپنے ملک کی حفاظت کریں گے اور آئیں اس دن پر سب ایک ہوجائیں۔

لالی ووڈ کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی مداحوں کو اس کی مناسبت سے مبارکباد دی اور ٹوئٹر پر ’سوہنی دھرتی، اللّٰلہ رکھے ، قدم قدم آباد تجھے‘ لکھ کر شیئر کیا۔

پاکستان کے ایک اور نامور ستارے ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر قومی پرچم شیئر کرتے ہوئے دعا لکھی کہ ’ اے اللّٰلہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کی ہمیشہ حفاظت فرما کیوں کہ یہ ہمارا گھر اور ہمارا فخر ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔