صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

ایل این جی کیس: ضمانت مسترد ہونے پر ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل گرفتار

اکثریت ڈیسک | بدھ اگست 2019 

ایل این جی کیس میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد سابق مشیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کی جانب سے دائر ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللّٰلہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

سماعت کے موقع پر جسٹس اطہر من اللّٰلہ نے استفسار کیا کہ یہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ہے، نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کیسز میں ضمانت کا معیار طے کر دیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ آپ کو غیر معمولی حالات بھی بتانا ہوں گے۔

نیب کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔