صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

بھارت کا ایل او سی پار پاکستانی کارروائی سے متعلق الزام پروپیگنڈا ہے، ترجمان پاک فوج

اکثریت ڈیسک | اتوار اگست 2019 

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کے لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان کی کارروائی سے متعلق الزامات پروپیگنڈا ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان کی کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے سے متعلق الزامات پروپیگنڈا ہیں، ایسے الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہی ہے، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں توپخانے کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا جس کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر بیان میں بھارتی فورسزکی جانب سے کلسٹربم کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے ہا کہ بھارت کی جانب سے کلسٹربم کااستعمال انٹرنیشنل کنونشن کی خلاف ورزی ہے،کوئی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا،ہر پاکستانی کے خون میں کشمیردوڑتا ہےاور کشمیریوں کی مقامی تحریک آزادی ان شاء اللّٰلہ کامیاب ہوگی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔