صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ دسمبر 2019 

امریکا کا پاک بھارت کرتارپورراہداری کا خیرمقدم

اکثریت ڈیسک | بدھ 17 جولائی 2019 

 واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاک بھارت کرتارپور راہداری کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران پاک بھارت کرتارپور راہداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا امریکا پاک، بھارت عوامی روابط کوفروغ دینے کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں۔

اضح رہے کہ ایک ہفتے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، تاہم ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔