صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 18 جون 2019 

ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

اکثریت ڈیسک | منگل 11 جون 2019 

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے صبح سویرے الطاف حسین کے گھرپر چھاپہ مارا اوران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتاری کے بعد ایم کیوایم کے بانی کومقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جب کہ اس وقت الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی لندن میں چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق بانی ایم کیوایم کو2016 میں نفرت انگیزتقاریرکے تناظرمیں حراست میں لیا گیا ہے، الطاف حسین کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے تفصیلات برطانیہ کوفراہم کی تھیں۔ لندن پولیس اپنے قانون کے مطابق الطاف حسین سے تحقیقات کرے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔