صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 18 اگست 2019 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

اسپورٹس رپورٹر | اتوار 19 مئی 2019 

لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے لیڈز میں آمنے سامنے ہوں گی، میزبان انگلینڈ کو سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پاکستان کو انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہوگا۔

اوپننگ بلے باز امام الحق زخمی ہونے کے باعث آج کے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ عابد علی یا حارث سہیل ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر چکن پاکس میں مبتلا ہونے کے باعث سیریز کا پانچواں میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن ایک میچ کی پابندی کے باعث کپتانی سے محروم رہے تھے تاہم  وہ آج کے میچ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔