صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 جولائی 2019 

زرافے کے بچے کو معالجاتی جوتے پہنادیئے گئے

اکثریت ڈیسک | بدھ 15 مئی 2019 

امریکہ کے مشہور ووڈلینڈ پارک چڑیا گھر میں زرافے کے بچے کو معالجاتی جوتے پہنائے گئے ہیں جس سے توقع ہے کہ اس کا پیدائشی نقص دور ہوجائے گا۔

چند روز قبل مادہ اولیویا سے پیدا ہونے والا بچہ زرافہ ویسے تو نارمل پیدا ہوا تھا لیکن اس کےبعد عملے نے محسوس کیا کہ اس کی پچھلی ٹانگوں کا نچلا حصہ ہموار اور سیدھا نہیں ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو بڑا ہونے کے بعد اسے چلنے میں دقت پیش آسکتی ہے۔

اس کے بعد چڑیا گھر کے طبی عملے نے زرافہ کی ٹانگوں کا بغور جائزہ لیا اور اس کی مناسبت سے پلستر سمیت جوتے بنائے جو گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد اسے پہنادیئے گئے ہیں۔ اس کے لیے پہلے خاص سانچوں میں جوتے ڈھالے گئے اور اس کے بعد زرافے کے بچے کو پہنادیئے گئے۔ امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی ٹانگوں کو نقص دور ہوجائےگا اوریہ دیگر جانداروں کی طرح چلنے اور دوڑنے لگے گا۔

زرافے کے بچے کا وزن 170 پونڈ ہے اور اب تک اس کا نام نہیں رکھا گیا ہے۔ ماہرین کی ٹیم نے تمام طبی لٹریچر کا بغور مطالعہ کرکے پلائی کی لکڑی اور پولی ایتھائلین سے جوتا تیار کیا ہے۔ پارک لینڈ زُو کے کیوریٹر مارٹِن رامریز نے بتایا کہ اس کی پیدائش کے بعد سے ہی عملہ بچے کی خصوصی دیکھ بھال کررہا تھا۔

مارٹن نے عوام اور بالخصوص بچوں کا شکریہ ادا کیا جو اسے دیکھنے آتے ہیں اور اس پر خصوصی توجہ دیتےہیں۔ بچے کی پیدائش کے بعد شہر کے لوگوں کو تانتا بندھ گیا ہے جو اسے دیکھنےآتے ہیں۔ اس بچے کی ماں کا نام اولیویا رکھا گیا ہے اور باپ کا نام ڈیو ہے جن کی عمریں بالترتیب 12 اور6 برس ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔