صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

حدیقہ کیانی نے ’آنٹی‘ کہنے والوں کو سبق سکھادیا

شوبز ڈیسک | جمعرات 25 اپریل 2019 

کراچی: پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ان کی عمر پر طنز کرنے والوں اورانہیں ’آنٹی‘ کہنے والوں کوسبق سکھاتے ہوئے معاشرے میں خواتین کے لیے قائم دقیانوسی رواج پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں ایک خاتون نے انہیں بڑی عمر کا طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آنٹی، اب تمہاری اللّٰلہ اللّٰلہ کرنے کی عمر ہے‘‘۔

حدیقہ کہانی نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے اور معاشرے میں خواتین کی عمر سے متعلق پائے جانے والی سوچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش ہوتی ہیں۔ میں نے ان خاتون کا نام چھپا دیا ہے جنہوں نے مجھے بڑی عمرکا طعنہ دیا کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی اور انہیں تنگ کرے، لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہم اپنی بیٹیوں کو خود سے اور دوسری خواتین سے محبت کرناسیکھا کر اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے اداکرسکتے ہیں۔

حدیقہ کیانی نے تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ سب ایک دن بڑی عمر کو پہنچیں گی، آپ سب کچھ پاؤنڈ وزن بڑھائیں گی اور کچھ خواتین وزن گھٹائیں گی، آپ سب کے چہرے پر ایک دن جھریاں آئیں گی اور آپ کی خودمختاری اور کامیابی کے باوجود معاشرہ آپ کو اپنے نکتہ نظر سے دیکھے گا اور آپ کو اپنے معیار کے مطابق رہنے پر مجبور کرے گا۔ لیکن بطور خواتین ہم ایک دوسرے کو محدود نہیں کرسکتیں۔

حدیقہ کہانی نے کہا ایک دوسرے سے محبت کرو اورایک دوسرے کی آگے بڑھنے میں مدد کرو کیونکہ ایک دن جب آپ کو مدد کی ضرورت ہوگی تو کوئی آپ کی مدد کے لیے نہیں ہوگا۔ جہاں تک بات ’’اللّٰلہ اللّٰلہ کا وقت ہے‘‘کی ہے تو آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللّٰلہ کی ضرورت آپ کو ہر عمر میں ہوتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں رائج اس سوچ کو اب ختم کردینا چاہیے کہ 35 سال کی عمر کے بعد خواتین کو خود کو کمرے میں بند کرلینا چاہیے یا مرنے کا انتظار کرنا چاہیے۔

حدیقہ کیانی نے کہا اگر اللّٰلہ مجھے توانائی، طاقت اور حوصلہ دیتا ہے کہ میں 55 ،65 اور75 سال کی عمر میں بھی اتنی ہی سرگرم رہوں تو میں رہوں گی، اور معاشرے کو بالکل اجازت نہیں دوں گی کہ وہ مجھے بتائے کہ مجھے کیسے زندگی گزارنی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔