صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

ایک ہفتے میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے، وزیراطلاعات خیبر پختونخوا

چیف رپورٹر | جمعرات 25 اپریل 2019 

پشاور: وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف پروپیگنڈے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان صوبے کے بااختیار وزیراعلی ہیں جو تمام فیصلے کرتے ہیں، وہ کم گو اور ایماندار آدمی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو آج بھی محمود خان پر اعتماد ہے اور ان کی کارکردگی باقی تینوں صوبوں سے بہتر ہے، حکومت کے اندر اختلافات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں اور وزیراعلی کے اختیارات میں کوئی دخل اندازی نہیں کرسکتا، وہ پورے صوبے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، ان کی ذات پر آج تک کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان تمام وزراء کی کارکردگی کو مانیٹر کر رہے ہیں، 8 سے دس دن میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے، اس کا سادہ فارمولہ ہے کہ کارکردگی دکھانے والے ہی کابینہ میں رہیں گے، جس وزیر کی کارکردگی نہیں ہوگی وہ گر جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔