صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

پارٹی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، آخر دم تک قافلے کے ساتھ چلتے رہیں گے ، غلام احمد بلور

چیف رپورٹر | جمعہ 12 اپریل 2019 

امی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ پارٹی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں پہلے بھی باچا خان بابا کے قافلے کے ساتھ تھے اور آخر دم تک اس قافلے کے ساتھ چلتے رہیں گے ،

بلور ہاؤس میں اے این پی کی نو منتخب صوبائی کابینہ کے دورے کے موقع پر حاجی غلام احمد بلور نے ان کا استقبال کیا اور صدر ایمل ولی خان سمیت تمام کابینہ کو مبارکباد پیش کی ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے زندگی میں خوشیاں بھی دیکھیں لیکن اس کے ساتھ بہت سے غم بھی اٹھائے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوا ، انہوں نے کہا کہ بلور خاندان کا اے این پی سے کوئی اختلاف نہیں ،

اس موقع پر ایمل ولی خان نے کہا کہ دانیال بلور کا استعفے منظور نہیں کیا گیا،اور بلور خاندان کی رہنمائی میں صوبائی تنظیم پختونوں کے حقوق کی منزل کی جانب بڑھتی رہے گی

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔